نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آج ہو گی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آج ہو گی، درخواست کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل بینچ کرے گا۔

درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے بیان میں ججز کو خوفزدہ قرار دے کر توہین عدالت کی ہے اور وہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے ہیں۔