اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی جس میں ملکی وخطے کی سلامتی کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وزیراعظم آفس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی اور خطے کی سلامتی کی صورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قومی سلامتی اور امور خارجہ کیلئے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز کے دورہ افغانستان سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہ نماوں کی ملاقات میں نئی قومی توانائی پالیسی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔