اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیراعظم نواز شریف نے ڈاکٹر آصف کرمانی کو اپنا پولیٹیکل سیکرٹری مقرر کر دیا ہے وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر آصف کرمانی طویل سیاسی تجربہ رکھتے ہیں، انھوں نے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے دوران بھی اہم کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر آصف کرمانی 1959 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔
انھوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے 1985 میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے 2006 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی، وہ مسلم لیگ ن پنجاب پروفیشنل ونگ کے صدر بھی رہے۔ وہ اکتوبر 2008 میں میاں نوازشریف کے سیکرٹری اور ذرائع ایڈوائزر مقرر ہوئے۔