بیجنگ (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف بلٹ ٹرین کے ذریعے بیجنگ سے شنگھائی روانہ ہو گئے۔ دوران سفر وزیراعظم کے ہمراہ چینی سرمایہ کاروں کے علاوہ صحافی بھی موجود ہیں۔ بیجنگ سے جیو نیوز کے نمائندے رانا جواد کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج صبح بلٹ ٹرین کے ذریعے بیجنگ سے شنگھائی روانہ ہوگئے ہیں۔
بیجنگ سے شنگھائی تک کا سفر 5 گھنٹے کا ہے۔ وزیراعظم دوران سفر سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف بلٹ ٹرین میں ہی صحافیوں کے گروپ سے بات چیت بھی کریں گے۔ وزیراعظم شنگھائی کے دورے کے دوران انرجی فورم میں شرکت کے علاوہ سیاسی قیادت سے بھی ملیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف شنگھائی میں دیئے جانے والے ڈنر میں بھی شرکت کریں گے۔