اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کیلئے ممنون حسین کو باضابطہ طور پر نامزد کردیا ہے۔ ن لیگ کے رہنما ممنون حسین کا کہنا ہے کہ مجھے صدارتی امیدوار کے لیئے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ کل خود کاغذات نامزدگی جمع کرانے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے نامزد صدارتی امیدوار ممنون حسین کا تعلق کراچی کی تاجر برادری سے ہے، اور وہ چھ ماہ تک سندھ کے گورنر بھی رہے ہیں۔