اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماوں کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں ممنون حسین کے بطور صدارتی امیدوار توثیق کا امکان ہے جس کے بعد مسلم لیگ (ن )صدارتی امیدوار کا باضابطہ اعلان کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی کیلئے پارٹی رہنماوں کو اعتماد میں لیا جا ئیگا جس کے بعد (ن)لیگ کے صدارتی امیدوار مرکزی رہنماوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔