(جیو ڈیسک)اوکاڑہپیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ ن لیگ فتح کے خواب دیکھنا چھوڑ دے اور اپنے کیے کی سزا بھگتنے کے لیے تیار ہو جائے۔اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور وٹو نے کہا کہ وہ دن گئے جب خلیل میاں فاختہ اڑایا کرتے تھے۔
عام انتخابات عوامی شعور کا امتحان ہے،11مئی کے بعد پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی کی قیادت میں عوامی راج قائم ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پانچ سالہ دور حکومت میں لاتعداد فلاحی منصوبے شروع کیے ،تعمیری کام کیے اور ہزاروں افراد کو نوکریاں فراہم کیں۔