این اے 122پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست

Imran Khan

Imran Khan

این اے ایک سو بائیس لاہور پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ درخواست عمران خان نے دائر کی تھی۔ این ایدو سو سترہ خیرپور کے پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی روک دی گئی۔ شہر میں کل سے جاری کشیدگی برقرار ہے۔

این اے دو سو سترہ خیر پور کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع ہوئی ہی تھی کہ روک دی گئی۔ اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید جاوید شاہ جیلانی نے اعتراض کیا کہ انہیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بجائے نادرا سے انگوٹھے کا نشانات کی تصدیق چاہیے۔ یہ نہ ہوا تو وہ مطمئن نہیں ہوں گے۔ پھر سید جاوید شاہ جیلانی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کر دیا۔ خیر پور میں جمعرات سے جاری کشیدگی برقرار ہے۔ دو سیاسی گروپوں میں تصادم میں سیاسی کارکن قتل کر دیے گئے تھے۔

پیپلز پارٹی کے دو کارکنوں کے قتل کا مقدمہ بارہ افراد کے خلاف درج کرایا گیا ہے۔ پولیس کی مدعیت میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مقتول کارکن سمت ستر افراد کے خلاف مقدمات قائم کر دیے گئے ہیں۔ شہر میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ جمعرات کو خونریز تصادم کے نتیجے میں خیر پور کے ایس ایس پی نوید خواجہ کی جگہ عمر سلامت تعینات کر دیا گیا ہے۔