این اے 25 ٹانک، تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب جیت لیا

Vote

Vote

غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے 25 ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے داور خان کنڈی نے میدان مار لیا ہے۔ حلقہ این اے 25 ٹانک کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارداور خان کنڈی نے جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کے فرزند اسعد محمود کو 73755 ووٹوں سے مات دے دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار داور خان کنڈی نے 64218 اور جبکہ جے یو آئی کے مولانا اسد نے 66063 ووٹ حاصل کئے۔ ضمنی الیکشن حلقہ این اے 25 جے یو آئی کا گڑھ ہے اور 1970 میں مولانا فضل الرحمان کے والد مفتی محمود (مرحوم) نے ذولفقار علی بھٹو شہید کو اسی حلقے سے شکست دی تھی۔