این اے 250: پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل مسترد

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک)اسلام آباد الیکشن ٹربیونل میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور خلاف دائر اپیلوں کی سماعت جاری ہے۔ کراچی ٹریبونل نے سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل کو مسترد کر دیا ۔سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے این اے 250 سے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔

ٹریبونل نے دلائل سننے کے بعد ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کر دی ۔نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت لاہور ٹریبونل میں جسٹس ناصر سعید شیخ پر مشتمل دورکنی نے کی تاہم درخواست گزار نے جسٹس ناصر سعید شیخ پر اعتراض کیا ،،جس پر عدالت نے اپیلوں کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

سکھر میں سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔پشاور کے اپیلٹ ٹریبونل نے پی کے27 مردان سے سابق صوبائی وزیر حافظ اختر علی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ ملتان میں ٹربیونل جمشید دستی سمیت 66 امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت کررہا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں مستردکئے جانے والے کاغذات نامزدگی کی اپیلو ں کی سماعت آج بھی جاری ہے ۔