اسلام آباد (جیوڈیسک) اختر مینگل کی سربراہی میں بے این پی مینگل کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ عمران خان نے کہا بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کی انتخابات میں شرکت کوخوش آئند سمجھتے ہیں بی این پی مینگل کے وفد کی سرداراخترمینگل کی سربراہی میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی بالخصوص بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان میں امن و امان کا قیام ضروری ہے۔