فیصل آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نواز لیگ سری پائے کھانے اور مربے کے مزے لوٹنے والوں کا مجموعہ ہے اسی لیے انہیں پنجاب کے لئے گورنر امپورٹ کرنا پڑا۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس چوری کی زد میں آنے والے تاجروں اور صنعت کاروں کو مفاہمت کے نام پر لوٹا جا رہا ہے۔
لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پیپلز پارٹی کے دور سے کئی گنا زیادہ ہو گئی ہے لیکن اب وزیر اعلی پنجاب ٹینٹوں میں پنکھے جھلنے کا ڈرامہ نہیں کر رہے ۔ راجہ ریاض نے کہا کہ شریف برادران حکومت چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔