این آر او عمل درآمد کیس سوئس حکام کو لکھے گئے خط میں ردوبدل کا انکشاف

Munir A. Malik

Munir A. Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سپریم کورٹ میں این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے صدر زرداری کے خلاف سوئس حکام کو لکھے گئے خط میں ردوبدل کا انکشاف کیا ہے کہتے ہیں سابق سیکرٹری قانون نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیے بغیر سوئس حکام کو نیا خط لکھا خط کا ریکارڈ بھی غائب ہے۔

سپریم کورٹ میں این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے عدالت میں انکشاف کیا سوئس حکام کو لکھے گئے خط میں ردو بدل کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت قانون نے بائیس نومبر کو سپریم کورٹ کو آگاہ کیے بغیر سوئس حکام کو نیا خط لکھ دیا ہے۔ سابق سیکریٹری قانون نے نئے خط میں صدر کے استثنی کا دعوی کیا تھا۔ بائیس نومبر کو لکھے گئے خط کو ریکارڈ سے غائب کر دیا گیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا اس تمام معاملے پر انکوائری شروع کرا دی گئی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سوئس حکام کو سابق دور حکومت میں لکھے گئے خط عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کئی گئی۔ اٹارنی جنرل تمام تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وزارت قانون اور اٹارنی جنرل نے عدالت کو بے خبر رکھا، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی۔ یہ تو میڈیا ہے جو معاملہ عدالت کے سامنے لایا۔