لاہور (جیوڈیسک) لاہور این ٹی ڈی سی نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا کوٹہ کم کر دیا۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل پاور گرڈ نے بغیر بتائے کوٹہ اچانک کم کر دیا۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کوٹے میں 250 میگا واٹ کمی کی گئی جس کے بعد شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے بڑھ کر ایک مرتبہ پھر 12 گھنٹے ہو گیا۔
این ٹی ڈی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی بڑھنے کے باعث طلب میں اضافہ ہوا اس لئے کوٹہ کم کرنا پڑا۔ ادھر لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے شہر کے گنجان آباد علاقوں کے گرڈ اسٹیشن بار بار ٹرپ کر رہے ہیں۔ اس وقت طلب 4600 میگا واٹ ہے جبکہ صرف 2100 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے۔