اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف نیکابینہ کے بننے کے بعد تین وزارتوں پر خصوصی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے فیصلے کے تحت خزانہ ، پانی وبجلی اور پٹرولیم کی وزارتوں پر کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔
کمیٹیوں کی سربراہی وزیر اعظم محمد نواز شریف خود کریں گے اور تینوں وزارتوں میں درپیش مالی مشکلات کے بارے میں اہم فیصلے بھی وزیراعظم ہی کریں گے۔ تین وزارتوں پر خصوصی کمیٹیاں قائم کرنے کے فیصلہ کا مقصد ملک کو درپیش توانائی بحران کا خاتمہ اور معیشت کی بحالی ہے۔