بلوچستان (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نوازکے ساتھ حکومت سازی کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور میاں نوازشریف سے آئندہ ایک دوروز میں ملاقات ہوجائے گی۔ ان کاکہناتھا کہ جے یوآئی کی پارلیمانی پارٹی نے بھی نوازلیگ سے مزاکرات پر اطمینان کااظہارکیا ہے تاہم حتمی فیصلہ تب ہوگاجب دونوں جماعتیں کسی معاہدے پرپہنچیں گی۔
جے یوآئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد انھوں نے کوبتایا کہ وہ اس حوالے سے مایوس نہیں اورمفاہمت کے عمل کیلئے وقت درکارہوتاہے۔ وزیراعظم اورسپیکرکے چنائو میں ن لیگ کی حمایت کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ صورتحال واضح ہوجائے گی مولانا فضل الرحمن کاکہناتھا کہ خیبرپختونخواہ میں جے یوآئی نے اپوزیشن میں بیٹھنے کاحتمی فیصلہ کیا ہے۔
تاہم بلوچستان میں مجموعی مفاہمت کے پیش نظرن لیگ اگربات چیت کرناچاہتی ہے تو وہ تیار ہیں۔ ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ نئی حکومت کوپھونک پھونک کرقدم رکھنا ہوگا اورتمام معاملات حکمت عملی کے تحت طے کرنا ہو نگے ڈرون حملوں کے بعد طالبان کی مزاکرات کی پیشکش واپس لینے کے بعدجوصورتحال پیداہوئی ہے اس سے حالات گھمبیرہوگئے ہیں اورمسلم لیگ نواز نے انتخابات سے قبل جوکمٹمنٹ کی تھی اسے آگے بڑھانا ہوگا اس حوالے سے قومی سوچ اورقومی کردارکی ضرورت ہے۔