ن لیگ کے کارکنوں کا جشن، مٹھائیوں کی تقسیم، شکرانے کے نوافل

Workers

Workers

نواز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جشن منانا شروع کر دیا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ شدید گرمی کے باوجود مسلم لیگ ن کے اپنے سیاسی قائد میاں نواز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں کارکنان نے کہیں مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

کہیں شکرانے کے نفل بھی ادا کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر شیر آیا شیر آیا کے نعروں کی بھی خوب گونج ہے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔ مردوں کے ساتھ ساتھ جشن منانے والوں میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔

خواتین کا کہناہے کہ ملک میں حقیقی تبدیلی آ چکی ہے اور قوم کے تمام مسائل حل ہونگے عام شہریوں نے بھی مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے لوڈشیڈنگ ، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ میاں نواز شریف وزیراعظم بننے کے بعد ملک کو درپیش مسائل کے حل میں کیا اقدامات اٹھاتے ہیں۔