لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا ہے کہ نواز شریف ابھی تک مصر میں فوجی بغاوت کی مخالفت نہیں کی، آئی جی آئی کی طرح 10سال بعد 2013 کی انتخابی دھاندلی بھی بے نقاب ہو گی۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مصر کے فوجی انقلاب کے خلاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ مصر میں مرسی حکومت کو آئینی سمجھتے ہیں، امریکہ اور یورپ دوہرا معیار چھوڑ کر فوجی انقلاب کی مخالفت کریں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ابھی تک مصر میں فوجی بغاوت کی مخالفت نہیں کی، وہ یاد رکھیں، ان کی حکومت بھی فوج کے ذریعے ختم کی جا سکتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مصری عوام مرسی حکومت کے ساتھ ہیں۔
اسلامی تحریکیں دنیا بھر میں کفار سے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پھانسیوں کا اعلان پاکستان کا بھی معاملہ ہے۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ آئی جی آئی کی تشکیل کے حوالے سے نواز شریف کا گذشتہ دور کھوکھلا تھا، 10 سال بعد 2013 کی انتخابی دھاندلی بھی بے نقاب ہو گی۔