اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن پاکستان نے 17 مارچ کوقومی حلقے 101 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب کیلیے فوج تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔
گوجرانوالہ کے قومی حلقے 101 میں ضمنی الیکشن 17 مارچ کو ہو رہا ہے ،الیکشن کمیشن پاکستان کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقے میں ضمنی انتخابات کے روز ،پولنگ اسٹیشنزکی نگرانی اور پرامن وشفاف پولنگ کے لیے فوج تعینا ت کرنے کی سفارش کی ہے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکریٹری دفاع کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں پولنگ کے دوران فوجی دستوں کی موجودگی کو ضروری قرار دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق این اے 101 کے بیلٹ پیپرزاور دیگر انتخابی سامان ریٹرننگ افسروں کو بھجوا دئیے گئے ہیں جسے 16مارچ کو پریزائیڈنگ افسروں کے حوالے کیا جائے گا۔