این اے 122 دھاندلی کیس، عمران خان کو دوبارہ جواب جمع کروانے کی ہدایت

 Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی کے خلاف الیکشن ٹربیونل کی کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت پانچ جون تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کو دوبارہ جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو عمران خان کی جانب سے جمع کروائے گئے دو صفحات پر مشتمل جواب میں کہا گیا کہ این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں جمع کروائی گئی درخواست درست ہے۔

اس میں کس قسم کی تکنیکی غلطیاں موجود نہیں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں لہٰذا الیکشن ٹربیونل کی کارروائی کیخلاف حکم امتناعی خارج کیا جائے۔

سردار ایاز صادق کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جانب سے جمع کروایا گیا جواب بھی تیکنیکی طور پر غلط ہے ۔ اس جواب کو معطل اوتھ کمشنر سے تصدیق کروایا گیا ہے۔

لہذا یہ جواب قابل قبول نہیں۔ عدالت نے عمران خان کو دوبارہ جواب داخل کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت پانج جون تک ملتوی کر دی۔