این اے 122 دھاندلی کیس ،اسپیکر ایاز صادق آج ٹربیونل میں پیش ہونگے

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

لاہور (جیوڈیسک) الیکشن ٹربیونل آج این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کر رہا ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ٹربیونل کے روبرو پیش ہوں گے۔ لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے الزام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی عذرداری دائر کر رکھی ہے۔

الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا تھا۔ اسپیکر آج ٹربیونل کے روبرو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے اور انتخابی عذرداری کے حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کریں گے۔