این اے 154 لودھراں میں انگھوٹوں کے نشانات کی تصدیق کرانے کا حکم

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) الیکشن ٹربیونل ملتان کے جج رانا زاہد محمود نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے انتخابی عذرداری کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لودھراں کو حلقہ این اے 154 کے ووٹوں کا تمام ریکارڈ نادرا کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا۔

الیکشن ٹربیونل ملتان کی جانب سے دیئے گئے حکم نامہ میں نادرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ حلقہ این اے 154 لودھراں کے تمام ووٹوں کے انگھوٹوں کے نشانات کی تصدیق کر کے اسکی رپورٹ 5 جون تک ٹربیونل میں جمع کرائی جائے۔