ڈی آئی خان (جیوڈیسک) این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے آبائی علاقے عبدالخلیل میں ووٹ کاسٹ کیا۔این اے 25میں پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے ساتھ ساتھ فوج اور ایف سی بھی تعینات کی گئی تھی۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 25 ٹانک کے پورے ضلع اور ڈیرہ اسماعیل خان کی تین تحصیلوں درابن، کلاچی اور پہاڑ پور پر مشتمل ہے۔ آج کے ضمنی انتخابات کیلئے حلقے میں 380 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ ٹانک میں قائم تمام 129 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا تھا اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔