اسلام آباد (جیوڈیسک) این اے 258 کراچی میں 698 افراد نے ایک سے زائد ووٹ ڈالے۔ ساڑھے 23 ہزار ووٹوں پر منظور شدہ سیاہی استعمال نہیں کی گئی۔ نادرا نے الیکشن کمیشن کو رپورٹ پیش کر دی۔ نادرا کی رپورٹ کے مطابق 33 پولنگ اسٹیشنز میں 32 ہزار 685 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
دو ہزار چار سو پچھہتر ووٹ درست قرار پائے۔ 23 ہزار 432 ووٹوں پر الیکشن کمیشن کی منظور شدہ سیاہی استعمال نہیں ہوئی۔ چودہ سو نو ڈوپلیکیٹ ووٹ استعمال ہوئے۔ چار ہزار چھے سو اسی ووٹوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
455 ووٹ کا تعلق این اے 258 سے نہیں تھا۔ 385 انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ 53 ووٹ قابل تصدیق نہیں تھے۔ 698 افراد نے ایک سے زیادہ ووٹ استعمال کئے۔ ایک ووٹر محمد صالح نے 8 ووٹ ڈالے این اے 258 سے مسلم لیگ ن کے حکیم بلوچ کامیاب ہوئے ہیں۔