این اے 250 پر ہونیوالی پولنگ میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی: عارف علوی

Arif

Arif

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ این اے 250 پر ہونے والی پولنگ میں تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔

انھوں نے یہ بات کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر دیے گئے دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک 17 جماعتوں نے تجویز دی تھی کہ کراچی میں انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات کرائی جائے۔

انھوں نے کہا کہ این اے 250 پرری پولنگ کے لیے کوئی اپیل نہیں کی تھی بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پورے کراچی میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ان کی جدوجہد کسی کے خلاف نہیں وہ الیکشن میں ہونے والی دھاندلیوں کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔