خوشاب (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ انہتر میں ضمنی انتخابات کیلئے میدان سجا۔ امیدواروں نے خوب تیاریاں کیں، ووٹروں کا جوش و خروش بھی عروج پر رہا لیکن دھاندلی الزامات نے رنگ میں بھنگ ڈال دی۔
تحریک انصاف کے امیدوار عمر اسلم اعوان کے مطابق سابق رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر نور نیازی پچاس کے قریب مسلح حامیوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن نمبر دو سو آٹھ اور نو سو نو پر پہنچے اور اسلحہ کے زور پر جعلی ووٹ ڈلواتے رہے۔
پریذائیڈنگ آفیسر شاہ جہاں اسلم کے مطابق مسلح افراد کسی حد تک جعلی ووٹ ڈلوانے میں کامیاب ہوئے تاہم تحریک انصاف کے احتجاج پر ساڑھے تین بجے پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔
پریذائڈنگ آفیسر کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر دو سو آٹھ سے ڈھائی سو کے قریب جعلی ووٹر پرچیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔