فیصل آباد : محفل نعت کے اعزاز کا شرف صحابہ کرام کو حاصل ہے۔ برصغیر پاک وہند میں اسلام اولیاء کرام کا مرہون منت ہے۔ اسلام دین فطرت ہے اور تمام مسائل کا فطری حل یش کرتا ہے۔ ہمیں من حیث القوم اتحاد اور یگانگت کی درکار ہے تاکہ امت مسلمہ پوری آب وتاب کے ساتھ اقوام عالم کی رہنمائی کر سکے۔ ان خیالات کا اظہار پیر شاہد علی بابر قادری (حجرہ شاہ مقیم والے) نے گزشتہ روز لیاقت نمبر 2 گلی نمبر 19 میں منعقدہ 7ویں سالانہ محفل وعرس ذکر مصطفیۖ وآل مصطفیۖ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیر مکی شاہ’ پیر بابر شیر’ عمر قادری’ صاحبزادہ منشاء سالک’ عدنان قادری’ خلیفہ نذیر’ محمد علی انصاری’ صاحبزادہ منشاء سالک’ غلام رسول منگتی’ حافظ راشد’ ملک عدیل’ حافظ فیصل’ شیخ علی حسن’ طلحہ اعجاز’ شیخ محمد احسن ودیگر عاشقان رسولۖ نے شرکت کی۔ محفل میں نقابت کے فرائض حافظ امجد رسول آصف نے سرانجام دیئے۔ نعت خواں حضرات میں قاری عابد نعیمی’ محمد عثمان نقشبندی’ محمد علی رضا سلطانی’ ارشد نقشبندی’ عتیق چاند نے بارگاہ رسالتۖ میں نذرانہ عقیدت پیش کر کے محفل میں سماں باندھ دیا۔ شرکاء انتہائی انہماک سے نبیۖ کے پروانوں کی جانب سے پیش کی جانیوالی نعتوں پر سردھنتے رہے۔ محفل سماع میں سائیں جعفر حسین قوال اور ہمنوا نے خوبصورت کلام سنا کر خوب داد وصول کی۔ حاجی شاہد علی بابر قادری نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ استغفار اور اپنے اعمال کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ جھوٹ، غیبت، چوری، رشوت ستانی اور کم تولنا جیسے رذائل سے بچنا چاہیے۔ کامیاب ترین محفل نعت وسماع کے بعد ملک کی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ آخر میںلنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
فیصل آباد: پی پی 67 کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری نجف ضیاء وڑائچ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ میں چلے جانے کے بعد امید ہے کہ ملکی خزانے میں نقب زنی کرنے والے چاہے وہ کوئی بھی ہو بے نقاب ہونگے اور عوام ان کا چہرہ اچھی طرح پہچان لیں گے،جس کے نتیجہ میں لوگوں کو آئندہ اپنے نمائندے چننے میں انتہائی آسانی پیدا ہو گی ،لوگوں کو اس بات سے کوئی غر ض نہیںکہ چور کون ہے مگر اس بات سے غرض ضرور ہے کہ چور جو کوئی بھی ہے وہ سامنے ضرور آنا چا ہیے ،تا کہ اس سے آئندہ کیلئے محتاط رہاجاسکے،انہوں نے کہا کہ اصولی و اخلاقی طور پر جب بھی احتساب کاعمل شروع کیا جائے تو یہ حکمرانوں سے ہی شروع ہونا چاہیے کیونکہ اقتدار عوام کی امانت ہوتا ہے،احتساب کے نتیجہ میں یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کی امانت میں کوئی خیانت تو نہیںکی اگر خدانخواستہ کسی بھی جگہ خیانت ثابت ہوجائے تو عوااپنی امانت واپس لینے کے حقدار ہوتے ہیں،میاںنواز شریف بھی بھاری مینڈیٹ لیکر اقتدار میں آئے ہیں یہ مینڈیٹ انہیں عوام نے دیا ہے اس لیے وہ عوام کی خاطر بلا خوف وخطر اور لعیت و لعل سرنڈر کر دیں اور سٹیپ ڈائون کر کے اپنی ہی پارٹی میں سے کسی اور کو اوپر بٹھا دیں اور جس کو بٹھائیں اس کا ریموٹ کنٹرول بھی اپنے پاس نہ رکھیں تا کہ مکمل غیر جانبدار انہ احتساب ہو سکے اگر وہ احتساب کی چکی سے صیح سلامت نکل آئے تو پھر اقتدار سنبھالیں اور موجیں کر یں انہیں پوچھنے والا کوئی نہیںہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 71کے ٹکٹ ہولڈر چودھری عدیل تاج نے بلاول زرداری کے دورہ جنوبی پنجاب کے موقع پر عوام کی جانب سے والہانہ استقبال کو حقیقی تبدیلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیڈر عوامی رابطہ مہم پر نکل چکے ہیں وہ اب لوگوں کے دلوںمیں گھر کر کے ہی واپس لوٹیں گے جبکہ بار بار یوٹرن اور بداخلاقی کی وجہ سے عمران خان مسلسل اپنے وجود کی نفی کر رہے ہیں ،2013ء کے عام انتخابات میں عوام نے ان پر جو اعتماد کیا تھا وہ اس پر پورا اتریں، لہذا 2018ء کے انتخابات میں اب عوام انہیں نہیں بلکہ بلاول کے وہ امیدوار جو تیر کے نشان پر حصہ لینگے ان کو ووٹ دیکر اپنے اعتماد سے نواز یں گے جبکہ بلاول زرداری وزیر اعظم منتخب ہو نے کے بعد ان کے اعتماد کو کسی صورت بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ،انہوںنے کہا کہ بار بار دھرنے ،لانگ مارچ اور احتجاجی تحاریک سے مسلم لیگ (ن) کی بزدلی حکومت کی نااہلی ہے ،اگر نواز شریف اور ان کے درباری عوامی حقوق کے مطابق کام کرتے تو آج انہیں یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوتا،آج پوزیشن یہ ہے کہ ان کا ہر درباری اپنی تجو ر یا ں بھرنے میں مصروف ہے اور کسی کے پاس عوامی مسائل کی جانب توجہ دینے کا وقت نہیں یہی وجوہات ہیں جو حکومت اور مسلم لیگ (ن) کی نتزلی اور زوال کا باعث بن رہی ہیں آنے والا دور نوجوانوں اور بلاول کا ہے ،2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ایک نئی اور بہت بڑی طاقت بن کر ابھرے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد: انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر پرویز اقبال کموکا ،چیئرمین ظفر اقبال سندھو،جنرل سیکریٹری میاں تنویر ریاض،سینئر نائب صدر طار ق محمود قادری و دیگر عہدیداران رانا خالد محمود ،شیخ زاہد،چوہدری عبدالوحید،مرزا دائو دابر اہیم ،میاں عابد ،حاجی شکیل احمد،شکیل عا بد بھٹی اور عرفان منج نے کہا ہے کہ جس ملک نے بھی معاشی طور پر ترقی کی ہے اس ملک کی تاجر برادری اور صنعت کار مراعت یافتہ ہیں،چین ،روس،جاپان ،کوریا،تھائی لینڈ او ر ترکی سمیت دیگر ممالک نے کاروباری طبقہ کو ہر سطح پر شاندارمراعات دیں جس کے نتیجہ میں کاروباری طبقہ نے اپنے تمام مفادات کو پس پشت ڈالکر دن رات ایک کر دیا اس کا ثمر ان ممالک کی حکومتوں کو یہ ملا کہ ان کی معیشت اپنی پیروں پر کھڑی ہو گی اور آج یہ ممالک دنیا کے 200سے زائد ممالک جن میں پاکستان بھی شامل ہے کو قرضے دے رہے ہیں،انہوںنے کہا کہ پاکستان بھی ان ممالک جیسی بلکہ ان سے بھی بہت آگے ترقی کر سکتا ہے تا ہم اس کیلئے بھی یہی شرائط ہیں کہ کاروباری طبقہ کو آنکھیں بند کر کے مراعات دی جائیں ،ٹیکسز کی شرح کو خاطر خواہ حد تک کم کیا جائے اور انرجی و توانائی بحران کا سرے سے خاتمہ کیاجائے ،اگر یہ سب ہو جائے تو پھر زیادہ دیر نہیں لگے گی صرف دو سے تین برسوں میں پاکستان اپنے تاریخی و قدیمی کشکول کو توڑ پھینکے گا اور ہماری معیشت قابل تسخیر ہو جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف سٹی کے صدر ڈاکٹر اسد معظم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پاناما لیکس کے معاملہ میں جو بھی فیصلہ دے گی وہ عمران خان اور ان کی پارٹی تحریک انصاف کا ہر کارکن من و عن قبول کرے گا کیونکہ انہیں یقین ہے کہ ہماری عدلیہ مکمل آزاد اور آزادی کے ساتھ فیصلے کر رہی ہے جس میں یہ نہیں دیکھا جاتا کہ سامنے کون ہے اور کون نہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ رہا ہے کہ اگر حق میں فیصلہ نہ آئے تو عدلیہ پر چڑھائی کرتے ہوئے اس کی اینٹ سے اینٹ بجاد و ،آئینی اداروں پرلیگی گلو بٹوں کی چڑھائی اور توڑ پھوڑ کوئی پرانی بات نہیں ،سپریم کورٹ پر حملہ کو لوگ ابھی بھلا نہ پائے تھے کہ انہی غنڈوں نے خیبرپی کے اسمبلی کی بلڈنگ پر حملہ کر دیا اور اس پر پارٹی پرچم یوں لہرایا کہ جیسے کسی ملک دشمن کی جائیداد پر قبضہ کر لیاہو،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پارٹی چیئرمین عمران خان نے کھلے دل کے ساتھ ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ جو بھی ہوجائے اور جیسا بھی فیصلہ آئے ہم اسے ہر طرح سے قبول کرینگے کیونکہ ہمیںاپنی عدلیہ پر مکمل یقین ہے،ڈاکٹر اسد معظم نے کہا کہ تحریک انصاف پر یہ الزام لگایاجاتا ہے کہ ہم مخالف فیصلے قبول نہیں کرتے ہمارا چیلنج ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے کسی بھی فیصلہ کو بطور ثبوت پیش کیا جائے جسے ہم نے ماننے سے انکار کیا ہو،اگر کوئی تحریک انصاف کی حمایت میں اس کے ساتھ چلتا ہو اور وہ کسی عدلیہ کے فیصلے کو تنقید کانشانہ بنائے تو وہ تنقید اس شخص کی ذاتی تو ہو سکتی ہے مگر تحریک انصاف کی نہیں۔