انجمن غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحت 13 ویں عظیم الشان محفل نعت

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن غلامان مصطفیۖ کے زیر اہتمام 13 ویں عظیم الشان محفل نعت ۖ “نور کا سماں “مورخہ 24 جنوری 2015ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب 4-Kچورنگی یوسف گوٹھ سیکٹر 5-Dنیو کراچی میں منعقد ہو گی محفل سے ڈاکٹر علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، حافظ حامد رضا مہروی ،نثار علی اُجاگر خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

محفل نعت میں ملک کے ممتاز ثناء خوان رسول ۖ الحاج حافظ محمد طاہر قادری، الحاج محمد عمران شیخ عطاری،الحاج حافظ محمد فرحان قادری،محمد زوہیب قادری،حافظ احسن قادری ،محمد بلال قادری ،سید بلاغ قادری ،محمد زیشان قادری،سید آفتاب قادری،محمد تابش قادریاور دیگر بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے۔