مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نعت پڑھنے کا شوق جنون کی حد تک ہے، نعت پڑھنے سے دلی سکون ملتا ہے، سب سے زیادہ شہرت ”آ گیا سوہنا تے جگ وچ رونقاں لگ گیئاں نیں”نعت کی وجہ سے ملی، جو گلدستہ عقیدت والیم میں شامل ہے، جو مارکیٹ میں آتے ہی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو گیا تھا، ان خیالات کا اظہار ملک کے معروف نعت خواں ملک حفیظ چشتی نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک میرے مارکیٹ میں تین والیم آ چکے ہیں جن میں ”سد لو فیر مدینے آقا ”،سوہنا مہینہ آیا ماہ رمضان دا”اور گلدستہ عقیدت شامل ہیں، میرے تمام نعتیہ والیم کو عوام نے بے حد پسند کیا ہے، عوام کی حوصلہ افزائی نے میرے شوق کو طاقت بخشی ہے ، نعت میرا جنون اور عقیدت ہے، اسے جاری رکھوں گا، عوام حضور کی نعت پڑھنے کیلئے جہاں بھی بھلائیں گے ضرور جائوں گااور اب تک بہت سی نعتیہ محافل میں اپنی نعتیں سنا کر داد حاصل کرچکا ہوں، آج میں جو کچھ بھی ہوں ماں باپ کی دعائوں کا نتیجہ ہوں۔