نعت شریف

یہ سلام اور یہ صلوات مدینے والے
ہے غلاموں کی یہ سوغات مدینے والے

سچ تو یہ ہے تیری باتیں ہیں خدا کی باتیں
بے مثل ہے تیری ہر بات مدینے والے

مَنْ رَآنیْ سے کھلی ہم پہ حقیقت آقا
جلوۂ حق ہے تیری ذات مدینے والے

اصل میں آپۖ کا اخلاق ہے قرآن مجید
سارا قرآں ہے تیری نعت مدینے والے

فَلَا تَنْھَرْ سی تجھے بخشی ہیں شانیں رب نے
ملے عرشی کو بھی خیرات مدینے والے

Madina

Madina

تحریر: فتح محمد عرشی، پائی خیل میانوالی