پوران ! محفلِ نعت اور عمرہ پیکج

Mehfil-e-Naat

Mehfil-e-Naat

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو عشق مصطفےٰ ۖ میں اپنا تن من دھن قربان کرنے سے بھی دریخ نہیں کرتے کیونکہ رسول اللہ ۖ کا عشق ان کو نصیب ہوتا ہے جو مقدر کے سکندر ہوتے ہیں ۔آپ ۖ کی عظمت و رفعت اللہ تعالیٰ نے اپنی الہامی کتاب مبین میں ان الفاظ کے ساتھ بیان فرمایا ہے کہ
ورفعنالک ذکرک۔”اور(محبوب ۖ) ہم نے آپ کی خاطر آپ کے ذکر کو بلند کر دیا”۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کا ذکر اس قدر بلند کیا ہے کہ جہاں خدا کا ذکر وہاں مصطفےٰ ۖ کا ذکر ہے۔جہاں تک خدا کی خدائی ہے وہاں تک محمد ۖ کی مصطفائی ہے۔

تمام انبیائو رسل بھی اس رفعت وعظمت والے نبی ۖ کا ذکر و چرچا کرتے رہے۔

اللہ تعالیٰ قرآن حکیم میں فرماتا ہے۔”ہم نے بعض رسولوں کو بعض پر فضیلت دی ان میں سے بعض کو ہم کلامی کا شرف عطا کیا اور بعض کو درجوں بلند کر دیا۔”(القرآن)آپ ۖتمام انبیاء کے سردار اور خاتم النبین ہے۔ حضرت محمد ۖ وہ ہستی پاک ہے جن پر اللہ تعالی اور اللہ تعالیٰ کے فرشتے درودواسلام پیش کرتے ہیں اور مومنین کو بھی درودواسلام پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ کیا کسی عاشق رسول ۖ نے خوب کہا ہے بلغ العلٰے بکمالہ کشف الدجٰی بجمالہ
حسنت جمیع خصالہ صلّو علیہ و آلہ۔
سبحان اللہ ۔مسلمان ایک ایسی قوم ہے جس کو نیک کام کرنے اور برے کام سے منع کرنے کا کہا گیا ہے جیسا کہ اللہ پاک کی کتاب القرآن:میں ذکر ہے کہ
”مدد کرو ایک دوسرے کی نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں۔
اور مدد نہ کرو ایک دوسرے کی گناہ اور زیادتی میں۔”(سورة المائدہ ـ 2)
یہ بتانے میں مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میرا تعلق سرائے عالمگیر کے نواح پوران شریف سے ہے اور پوران کے اطراف میں ولی اللہ کے مزارات ہیں جنکی نسبت سے کچھ لوگ پوران کو ” پیران شریف ” یعنی پیروں والی پوران کہتے ہیں اور ایک تاریخی درگاہ باباپیر ہیبت خان قدھاری جس کی وجہ سے پاکستان کے دوردراز سے عقیدت مند پوران آتے رہتے ہیں انشااللہ باباپیرہیبت خان قندہاری پر پھرکبھی لکھوں گا۔آج اتنابتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ اہل پوران پاکستان کے علاوہ دنیا کی سیاست ، کاروبار ، اور سماجی کاموں میں دنیا بھر میں اپنی ایک الگ شناخت رکھتے ہیں۔ اسی پوران میں ” لہری برادرز” کسی تعارف کے محتاج نہیں سیاسی سماجی اور رفاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں مگر سالانہ محفل نعت پوران منعقد کر کے جہاں عاشقانِ رسول ۖ کے دلوں کو گرماتے ہیں ، اللہ اور اللہ کے حبیب ۖ کے ذکر و فکر سے اہل ایمان کے ایمان کی پختگی کا سبب بنتے ہیں۔

پوران ! محفل نعت 2018 جو 20 ویں تقریب تھی اس سال 6 خوش نصیبوں کو عمرہ پیکج بزریعہ قرعہ اندازی دیئے گئے ۔ بندہ ناچیز( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) کو بھی یہ سعادت حاصل ہوئی کہ اللہ پاک نے کرم کیا اور لہری برادرز کی 20 ویں محفل نعت میں میرا بھی عمرہ پیکج نکل آیا۔ جس کے لئے اللہ پاک اور رحمت عالم محسنِ انسانیت نبی پاک ۖ نے نظر کرم فرمائی اور مجھے بھی یہ سعادت نصیب ہوئی ۔

خوش قسمت ہی وہ لوگ جو ذکرِ خدا اور ذکرِ مصطفی ۖ کرتے ہیں اور ذکرِ خدا اور ذکرِ رسول اللہ کرواتے ہیں ۔اہل عقیدت سے ایک گزرش ہے کہ
ذکرِ مصطفےٰ ۖ کی محافل میں ” روپے پیسوں ” کو نچھاور کرنا وہ بھی اللہ پاک کے گھر اچھی روش نہیں اس چیز پر علماء اہلِ سنت والجماعت کو اپنا رول ادا کرنا چاہیے تاکہ محفل نعت کی برکتوں سے محروم نہ ہوا جائے۔ دوسری بات:۔ محفل نعتِ رسول مقبول ۖ میں تمام عاشقِ رسول ہوتے ہیں مگر سب کی ” مالی حثیت ” برابر نہیں ہوتی۔ جب امیر آدمی نوٹوں کی برسات شروع کرتا ہے تو غریب آدمی کے دل پر اگر چھریاں نہیں چلتی تو حسرتیں ضرور مچلتیں ہیں ۔تیسری بات:۔اللہ کے گھر سب برابر ہے جیسا کہ ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز محض ایک قصہ بن گیا حالانکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ اللہ کے ہاں سب برابر ہے اور اگر فضیلت ہے تو ” متقی و پرہیزگاروں ” مگر افسوس محفل نعت میں ہم نے تقویٰ والوں کی بجائے امیروں کو اہمیت دینا شروع کر دی اگر محفل نعت کی برکات سمیٹنا چاہتے ہیں تو اس طرف متوجہ ہونا پڑے گا۔

عمرہ پیکج جو اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ۖ جانتے ہیں ہم نہیں جانتے عمرہ ٹکٹ یا عمرہ پیکج کسی بھی خوش نصیب کا نکل سکتا ہے یعنی درِ مصطفےٰ ۖ سے پکارہ جاتا ہے،
ایسے لوگ جو اپنا مال اللہ تعالیٰ اور اللہ کے حبیب ۖ کی خوشنودی کے لئے صرف کرتے ہیں گزارش ہے عمرہ پیکج کو مکمل پیکج بنایا جائے تاکہ اگر کسی سفید پوش کو یہ سعادت نصیب ہو تو اس کے لئے پرشانی کا سبب نہ بنے ۔ ہم سب جانتے ہیں اگر عمرہ کا ٹکٹ اور رہائش( پیکج) 70,000 سے Rs 80,000 )تک بنتا ہے تو دیگر واجبات میں بھی 70,000 سے Rs 80,000تک اخراجات آجاتے ہیں ۔ زیادہ نہیں تو مکمل پیکج میں ائیرپورٹ سے آنے جانے ، رہائش کے ساتھ کھانے پینے اور احرام وغیرہ کو شامل کیا جائے۔

۔ دعا ہے اے خالق مالک ، رازق جو تیری اور تیرے حبیب ۖ کی رضا کے لئے عمرہ جیسی عظیم الشان محافل کا انعقادکرتے ہیں ان کو دنیا اور آخرت میں کامیابی عطا فرما (آمین )

Dr Tasawar Hussain Mirza

Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا