نیب نے عبدالعلیم خان کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا

 Abdul Aleem Khan

Abdul Aleem Khan

لاہور (جیوڈیسک) نیب نے عبدالعلیم خان کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، نیب ٹیم مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن عبدالعلیم خان کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب کے مطابق عبدالعلیم خان 2000 میں پارک ویو کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری بنے، پی ٹٰ آئی رہنما 2003 میں صوبائی وزیر بنے، عبدالعلیم خان نے 900 کنال اراضی خریدی جس میں سے 632 کنال اراضی کا بیانہ بھی ادا کیا۔ ملزم عبدالعلیم خان نے ہیگزن کے نام سے 2005 میں کمپنی بنائے جس نے 4 فلیٹ خریدے، 2008 سے 2017 تک انہوں نے 3 کروڑ درہم کے دبئی میں فلیٹ خریدے۔