کراچی (جیوڈیسک) نیب نے اکاونٹنٹ جنرل سندھ کے دفتر پر چھاپا مارکر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔تحول میں لیے گئے تمام رکارڈ کی چھان بین کی جارہی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق اکاونٹنٹ جنرل سندھ کے دفتر پر چھاپا مارکر تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔تحویل میں لیے گئے ریکارڈ سے سال 2012 سےاب تک 140 جعلی ٹیچرز کو تنخواہیں جاری کرنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
نیب ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میر اوصاف تالپور اور زین خشک کررہے ہیں۔