اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب نے ڈی ایچ اے لاہور اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں اسٹیٹ بینک کو خط ارسال کیا ہے جس میں ملزمان کامران کیانی اور حماد ارشد کے بینک اکاؤنٹس میں موجود رقوم اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
احتساب بیورو نے ایف بی آر سے دونوں ملزمان کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔
سترہ ارب روپے کے ڈی ایچ اے اراضی اسکینڈل میں ملزم حماد ارشد گرفتار اور کامران کیانی بیرون ملک ہے۔