نیب نے بابر غوری کیخلاف ایک اور انکوائری شروع کر دی

Babar Ghori

Babar Ghori

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) نیب نے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کیخلاف ایک اور انکوائری شروع کر دی۔

نیب نے بابرغوری کیخلاف پورٹ قاسم اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پورٹ قاسم اتھارٹی میں 2008 میں ہونے والی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔