اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیر اعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ملاقات آج ہو گی۔ دونوں رہنما چیئرمین نیب کی تقرری پر مشاورت کریں گے۔ وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی ملاقات وزیر اعظم ہاس میں ہو گی۔ ملاقات میں چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین نیب کے لئے جسٹس ریٹائرڈ اعجاز چودھری اور اپوزیشن لیڈر نے جسٹس ریٹائرڈ میاں محمد اجمل کا نام دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے میاں محمد اجمل کے نام پر لچک دکھائی گئی ہے آج چیئرمین نیب کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ چیئرمین نیب کی تقرری پر مشاورت کیلئے وزیر اعظم اور اپوزیشن کے درمیان یہ پانچویں ملاقات ہو گی۔ا