بہاولپور (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے بہاولپور میں جیتنے والے ن لیگ کے نو منتخب نمائندوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی عزت کو اچھالنا،ناجائز کیسز پرپکڑنا، کام نہ کرنے دینا درست نہیں، نیب والے مقدمات کے غلط یا صحیح ہونے کی تمیز نہیں کرتے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کے گھروں اور دفتر میں گھس جاتے ہیں ، تصدیق کے بغیر لوگوں کو تنگ کرنا قابل برداشت نہیں۔ چیرمین نیب کے علم میں یہ تمام باتیں لاچکا ہوں۔
چیئرمین نیب ایسی شکایات کا نوٹس لیں ورنہ حکومت نیب کے خلاف ضروری کارروائی کرسکتیہے ،وزیراعظم کی نیب کو وارننگ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیب کو اپنا کام زیادہ ذمے داری سے کرنا چاہیے۔ نیب کے خوفزدہ کرنے کی وجہ سے سرکاری افسر فیصلہ کرنے سے ڈرتے ہیں۔