اٹک (جیوڈیسک) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدراورسابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ نیب کو ملک بھر میں شفاف اور بے رحمانہ کارروائی کرنی چاہئیے،نیب کے سامنے پنجاب یا سندھ کی حدود کا معاملہ نہیں ہونا چاہئیے۔
اٹک کے علاقے شکر درہ میں پارٹی کی رکنیت سازی کی مہم کے موقع پر افتخار محمد چودھری نے کہا کہ عوام مشکلات کا شکار ہیں،انہیں ا سکول ، کالج اور اسپتال میسرنہیں ، ہزاروں افراد کالے یرقان سے مرجاتے ہیں لیکن حکمرانوں کو ذرا بھی پروا ہ نہیں۔
افتخار محمد چودھری نے کہا کہ وہ عوام کے مسائل اسمبلیزتک پہنچائیں گے، نیب کی کارروائیاں بے رحمانہ ہونی چاہئیں، اگر ایم کیو ایم کے سابق رہنماؤں کےپاس کوئی ثبوت ہیں تو حکومت کو مزیدتحقیقات کرنی چاہئیے۔