راولپنڈی (جیوڈیسک) نیب کے زیر حراست گلگت کے تین اعلیٰ سرکاری افسروں کو گلگت سے راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔تینوں افسروں کو کرپشن کے الزامات کے تحت 14 دسمبر کو گرفتار کیا گیا۔
نیب ذرائع کے مطابق کرپشن کے الزامات کے تحت گریڈ 19 کے افسرمحمد علی یوگوی، گریڈ 18 کے ضمیر عباس، گریڈ 17 کے میر انتخاب الحق کو 14 دسمبر کو گلگت سے گرفتار کیا گیا۔
تینوں افسروں کا 15 روزہ ریمانڈ آج پوراہونے پر احتساب عدالت گلگت میں پیش ہونا تھا۔
احتساب عدالت کے جج چھٹیوں پر ہیں جس کی وجہ سے تمام افسروں کو مزید ریمانڈ کے لئے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔