اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) نیب راولپنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کر لیا۔
نیب نے سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہے، پیپلزپارٹی رہنما سے جعلی بنک اکاؤنٹس سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ ہوگی۔
ادھر احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے خورشید شاہ کو 12 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔