نیب نے مضاربہ سکینڈل میں مزید دو ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی

NAB

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب نے مضاربہ سکینڈل میں مزید 2 ریفرنسز کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنسز میں 13 افراد کے خلاف کرپشن اور اسلامی سرمایہ کاری کا نام استعمال کرتے ہوئے عوام کو بے وقوف بنانے کا الزام ہے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق پہلا ریفرنس محمد عمران، حسین احمد، غلام رسول ایوبی اور محمد خالد کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔

28 سو سے زائد افراد نے غلام رسول ایوبی کے خلاف 2 ارب 95 کروڑ روپے کی بدعنوانی کی شکایات کی ہیں جبکہ ملزم شبیر احمد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 4 کروڑ 90 لاکھ کی رقم لوگوں سے بٹوری ہے۔