نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج طلب کر لیا
Posted on July 18, 2019 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Shahid Khaqan Abbasi
اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کر لیا۔
نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی کیس میں طلب کیا ہے۔
اس سے قبل بھی شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس کے سلسلے میں نیب میں پیش ہوتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ (ن) لیگ کے سابق دور حکومت میں اُس وقت کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔
شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں۔
سابق وزیراعظم کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com