نیب کے چار ڈائریکٹر جنرلز کی تقرریاں سپریم کورٹ میں چیلنج

NAB

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب کے چار ڈائریکٹر جنرلز کی تقرریوں سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ چار ڈائریکٹر جنرلز کی گریڈ اکیس میں تقرری نیب آرڈینس 1999 کی خلاف ورزی ہے، چاروں افسروں کی تقرری سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے دورمیں کی گئی۔

جبکہ منظوری نگراں دور میں دی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق نیب میں تقرریوں کی منظوری صدر مملکت دے سکتے ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب حسنین احمد، الطاف بھوانی، ظاہر شاہ، برگیڈئیر ریٹائرڈ ناصر اعوان نیب سروس رول 2002 پر بھی پورا نہیں اترتے۔