اسلام آباد: اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) انتظامیہ کی جانب سے گزٹیڈ سیٹیوں پر کرپشن ،بے ضابطگیوں، ایمپلائی سن کوٹہ پرعمل در آمد نہ کرنے اور نیب ، ایف آئی اے، PEPCO اور دیگر اداروں کی جانب سے آئیسکو انتظامیہ کے خلاف انکوائری کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے مرکزی عہدیداران نے مظاہرہ کیا۔
آئیسکو لیبر یونیٹی کے صدر عاشق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب، FIA, PEPCOاور دیگر اداروں کی جانب سے آئیسکو انتظامیہ کے خلاف انکوائری کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ E&Dرولز کے مطابق کرپشن میں ملوث چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک یوسف اعوان، DG (HR)مشتاق احمد، Manager (HR)غلام رسول، اور دیگر افسران کو فوری طور پر اپنی اپنی سیٹوں سے ہٹایا جائے کیونکہ ان کی موجوگی میں صاف اور شفاف انکوائری ہونا ممکن نہیں ہو سکے گا۔
لیبر یونیٹی نے IBکے سابق افسرطارق محمود کو بھیIBکی نوکری سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری لیبر یونیٹی سید تنویر حسین شاہ اور چیئرمین لالہ رحیم نے کہا کہ آئیسکو میں ہونے والی کرپشن کے معاملات کو سامنے لانے پر صدر لیبریونیٹی عاشق خان کو آئیسکو ہیڈ آفس سے ٹرانسفر کیا گیا جو کہ سراسر ناانصافی اور زیادتی ہے۔
یونین ان سے گھبرانے والی نہیں ہے اور ہم حق اور سچ کا ہمیشہ ساتھ دیتے رہیں گے۔ اپنے مطالبات منوانے کے لئے لیبر یونیٹی کے مرکزی قائدین نے چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو، DG (HR)کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا جس پر گھبر ا کر آئیسکو انتظامیہ نے پولیس اورFCکو اپنی مدد کے لئے طلب کر لیا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اپنا دفتر چھوڑ پر باہر بھاگ گئے۔ لیبر یونٹی نے چند روز میں آئیسکو ہیڈ آفس میں مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا۔