اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان نیب کے مطابق اختیارات کے غلط استعمال اور ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں اسلام آباد کے سابق سرکل رجسٹرار ہاؤسنگ سوسائٹیز ملک دین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملک دین پر الزام ہے کہ اس نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد کے قبرستان اور اسکولوں کے لئے مختص پلاٹ بھی بیچ ڈالے اور شہر کے پوش علاقوں میں کروڑوں مالیت کے اثاثے بنائے۔
ترجمان کے مطابق نیب کے اہلکاروں نے آئی ایٹ میں واقع ملک دین کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جہاں سے ملزم کی تمام جائیدادوں کی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں جبکہ غیر ملکی کرنسی، 4 کلاشنکوف اور شراب کی بوتلیں بھی ملیں۔