نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو طلب کرلیا

Zia-ur-Rehman

Zia-ur-Rehman

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو طلب کرلیا۔

نیب خیبرپختونخوا کے اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو سال2007 میں غیر قانونی طور پر پروونشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیا گیا۔

اس کے علاوہ نیب نے سابق چیف سیکرٹری صاحبزادہ ریاض نور، سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ صاحب جان اور سابق سیکرٹری گورنر احمد حنیف اورکزئی کو بھی طلب کیا ہے جب کہ ان تمام افراد کو 27 اور 28 جنوری کو پشاور دفتر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے مولانافضل الرحمان کے خلاف دو انکوائریاں شروع کررکھی ہیں جب کہ گزشتہ روز ان کے داماد فیض علی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا جنہیں 28 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔