نیب کو غیر جانبدار و با اختیار بنانا قومی ضرورت ہے۔ ایم آر پی

NAB

NAB

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی اور مرکزی صدر سلیمان راجپوت نے کہا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان کے عوام مسائل و مصائب ‘ مظالم‘ نا انصافی ‘ استحصال ‘ دہشتگردی ‘ بد امنی ‘ جرائم اور مایوسی سے دوچار ہیں گو کہ پاکستان کا ہر شعبہ اور ہر طبقہ کرپشن میں کا شکار اور اس میں ملوث ہے مگر اقتدار واختیار کا مزہ لوٹنے والے سیاستدانوں نے نہ صرف ہر دور میں کرپشن کی انتہا کی ہے کہ بلکہ آج یہ سب مل کر احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے یکجا و متحدہ دکھائی دے رہے ہیں۔

اگر ایسا نہیں ہے تو پھر حکمران طبقات نیب کے پر کاٹنے یا اسے نکیل ڈالنے کیلئے احتساب کمیشن کے ذریعے سیاستدانوں کو جوابدہ اور حکمرانوں کا ماتحت ادارہ بنانے کی بجائے اسے مزید غیر جانبدار اور با اختیار بنانے کیلئے اقدامات کریں اور اسے اس قدر مضبوط بنائیں کہ نیب بلا تفریق و تخصیص غیر جانبدارانہ و شفاف طریقے سے نچلی ترین سطح سے اعلیٰ ترین عہدیدارکے احتساب کا اہل و مختار ہوسکے کیونکہ یہی قومی ضرورت ہے۔