نیب کو غیر جانبدار اور شفاف احتساب کا مینڈیٹ دیا ہے، صدر مملکت

President Mamnoon Hussain

President Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نیب افسران ملک میں احتساب کے عمل کو غیر جانبدار بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ملکی تنزلی میں بہتری ہماری ایمانداری سے بی بہتر ہوگی۔ ایوان صدر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ کرپشن کسی بھی معاشرے کو تباہ کرتی ہے اسکے لیے نیب کو غیر جانبدار اور شفاف احتساب کا مینڈیٹ دیا گیا ہے تاکہ ملک کو کرپشن کے ناسور سے پاک کیا جاسکے۔

تقریب سے ڈپٹی چیرمین نیب سعید احمد سرگانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب چئیرمین کی عدم موجودگی میں بھی ادارہ متحرک ہے اور ادارے نے رضآکارانہ وآپسی اور پلی بارگین کے تحت 25 ارب روپے وآپس برآمد کیے ہیں۔تقریب میں نیب کے تفتیشی افسر وقآص شفیق کو گولڈ میڈل، ارم شاہد کو سلور اور انعم امین کو براون میڈل دیا گیا۔