نیب کا تمام افسروں اور ملازمین کو 7 دن میں ڈگریاں جمع کرانے کا حکم

NAB

NAB

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب نے اپنے ہی ملازمین کا احتساب کرنا شروع کر دیا۔ نیب کی ہدایت کے باوجود بیشتر افسروں اور ملازمین نے ڈگریاں جمع نہ کرائیں ۔ نیب نے تمام افسران اور ملازمین کو ڈگریاں جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے 7 روز کی ڈیڈ لائن دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسر اور ملازمین کی اسناد، ڈگریوں کی تصدیق کرائی جائے گی۔ ڈگریاں اور اسناد جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نیب ہیڈ کواٹر کے تمام افسران ایڈیشننل ڈائریکٹر پی ایم کو ڈگریاں جمع کرائیں۔ ریجنل دفاتر کے افسران ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹاف کو اسناد اور ڈگریاں جمع کرائیں۔