نیب کا پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ، ذرائع
Posted on May 21, 2016 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
NAB
اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق نیب نے پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کے حوالے سے موصول درخواستوں پر کارروائی روک دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے 8 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
شہریوں کی درخواستیں اگلے مرحلے کیلئے نہیں بھجوائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن بننے سے پہلے نیب اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔
واضح رہے اس سے پہلے سپریم کورٹ نے بھی پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کر دیا تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com